ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ایک غیرملکی فوجی افغانستان کے جنوب میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہوا ۔ نیٹو نے اپنے بیان میں اس فوجی کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں کہا تاھم افغانستان کے جنوب میں اکثر امریکی اور برطانیہ کے فوجی تعینات ہیں ۔رپورٹ کے مطابق 2013 کے آغاز سے ابتک 8 غیرملکی فوجی افغانستان میں مارے گئے ہیں جن میں سے تین امریکی فوجی ہیں۔
22 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393784
نیٹو نے افغانستان کے جنوب میں اپنے ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ۔