22 فروری 2013 - 20:30

کشتي کے عالمي مقابلوں ميں ايران نے فري اسٹائل کشتي ميں پہلا اور گريکو رومن کشتي ميں دوسرا مقام حاصل کرليا جس پر قائد انقلاب اسلامي نے مبارباد پيش کي ہے -

ابنا: قائد انقلاب اسلامي نے جمعے کي شب ايک پيام جاري کرکے ملک کو ملنے والي اس کاميابي پر ايراني کشتي گيروں، متعلقہ حکام اور کوچ حضرات کو مبارکباد پيش کي ـ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي  نے اپنے پيغام ميں اس اميد کا اظہار کيا کہ کھيل   سميت تمام ميدانوں ميں ايران اسلامي کے قابل فخر نوجوانوں کي کاميابيوں ميں روز افزوں اضافہ ہوگاـ
صدر مملکت اور پارليمنٹ کے اسپيکر نے بھي الگ الگ پيغامات جاري کرکے ملت ايران اور کھيل  کے شعبے کو مبارکباد پيش کي ـ
قابل ذکر ہے کہ ايران کي فري اسٹائل کشتي کي قومي ٹيم نے روس کو شکست ديکر سن دو ہزار تيرہ کے کشتي کے عالمي مقابلوں ميں ورلڈ چيمپين کا درجہ حاصل کياـ
تہران ميں منعقد ہونے والے مقابلوں ميں جمعے کي شام ايران نے ايک کے مقابلے ميں چھے سے روس کو شکست دي ـ
جمعرات کو ايران نے ليگ مقابلوں کے چوتھے دور ميں امريکا کو بھي چھے ايک سے شکست ديکر فائنل ميں قدم رکھا تھاـ تيسرے دور ميں ايران نے جارجيا کو سات زيرو سے ہرايا تھاـ اس سے قبل ايران نے بلغاريہ کو چھے ايک اور جاپان کو چھے زيرو سے شکست دي تھي- کشتي کے عالمي مقابلوں ميں گريکو رومن کشتي ميں ايران نے دوسرا مقام اور روس نے پہلا مقام حاصل کيا ہے  ـ

.......

/169