22 فروری 2013 - 20:30

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ریسلنگ ورلڈکپ2013 میں ایرانی پہلوانوں کی نمایاں کارکردگی پر انہیں ہدیۂ تبریک پیش کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ا۔۔۔ خامنہ ای نے کل رات ایک پیغام جاری کرکے تہران میں منعقدہ ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلونوں کی نمایاں کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں توقع ظاہر کی کہ کھیل سمیت مختلف میدانوں میں ایرانی جوانوں کی کامیابیاں جاری رہیں۔اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نےبھی ایرانی پہلوانوں کو مبارکباد دی تھی۔واضح رہے ایرانی پہلوان، تہران ورلڈ کپ 2013 فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلوں میں عالمی چیمپیئن بن گئے ۔ایرانی پہلوانوں نے گریکو رومن ریسلنگ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔