20 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کی آبادی 77 ملینز افراد سے بھی زیادہ ھو گئی ھے ،


ابنا: ایران کے مرکز اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلامی جمہوریۂ ایران کی آبادی 77 ملین ایک لاکھہ 6 7ھزار 930 افراد پر مشتمل ھے ،
اس وقت ایران میں آبادی پر کنٹرول کرنے کی پالیسی  کے بجاۓ آبادی میں اضافے کی ترغیب دلانے کی پالیسی اپنائی جارھی ھے ، ایران کے پانچویں منصوبے کے قانون میں اقتصادی ترقی کی پالیسی اس امر کی متقاضی ھے کہ آبادی پر کنٹرول کی پالیسی ، آبادی میں اضافے کی ترغیب کی پالیسی میں تبدیل کر دی جاۓ ، اس لۓ کہ جوانوں کی آبادی ملک کی ترقی و پیشرفت کا باعث ھے اور ایران کی آبادی کا ڈھانچہ ضعیف العمر افراد کی آبادی میں اضافے پر مشتمل نہیں ھونا چاہیے۔