16 فروری 2013 - 20:30

عراق کے نینوا صوبے میں ایک دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے انٹیلی جنس سربراہ مارے گئے ۔


ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع  کے انٹیلی جنس سربراہ "علی عونی " نینوا صوبے کے ضلع  تلعفر میں دہشتگردی کی ایک واردات میں مارے گئے ۔
اس دہشتگردانہ حملے میں علی عونی کے دو محافظ بھی مارے گئے ۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کی دہشتگردانہ وارداتوں میں سعودی عرب ،قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد ملوث ہیں۔