ابنا: ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي اور مصر کے وزير خارجہ محمد کامل عمرو نے اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقے اور شام کے حالات پر بات چيت کي
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقائي مسائل پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے شام کے بحران کے پرامن حل کے طريقوں کا جائزہ ليا -
ايران کے وزير خارجہ نے ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو سے بھي ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقے اور شام کے مسائل پر بات چيت کرنے کے ساتھ ساتھ گذشتہ پير کو شام اور ترکي کي سرحد پر ہونےوالے بم دھماکے ميں ترک شہريوں کي ہلاکت پر افسوس کا اظہار کيا اور ہلاک ہونےوالوں کے لواحقين سے ہمدردي کا اظہار کيا
- اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے ونيزوئيلا کے بھي وزير الياس خانونا سے ٹيلي فوني گفتگو ميں ونيزوئيلا کے صدر ہوگو چاوز کي جلد صحت يابي کے لئے نيک تمناؤں کا اظہار کيا -
ايران اور وينزوئيلا کے وزرائے خارجہ نے باہمي تعلقات کو مزيد فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا - وينزوئيلا کے وزير خارجہ نے اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ کو اسلامي انقلاب کي چونتيسويں سالگرہ کي مبارکباد پيش کي -
.......
/169