15 فروری 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کے عوام دشمنوں کے دباؤ کے سامنے گھٹنے نہيں ٹيکيں گے -

ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد  نے ايران کے جنوبي شہر  بوشہر ميں ويڈيو کانفرنسنگ کے ذريعہ ہزاروں چھوٹے بڑے ترقياتي اور تعميراتي  منصوبوں کي افتتاحي تقريب کے موقع پر اس بات پر  زور ديتے ہوئے  کہ دشمن کي يہ خام خيالي ہے کہ وہ دباو کے ذريعہ ايراني قوم کو جھکا لے گا کہا کہ ايران پر حملہ کرنے کي کسي ميں بھي ہمت و جرائت نہيں ہے –
صدر احمدي نژاد نے تسلط  پسند طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم نے اپني مشکلات حل کر لي ہيں،  اور وہ مضبوط  اور مستحکم ہوتي جائے گي اوربيروني طاقتوں کو خليج فارس سے نکال باہر کرے گي - انہوں نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ دشمن چاہے جتنا ہاتھ پاؤں مارے وہ ايران سے ايٹمي صلاحيت  نہيں چھين سکتا کہا کہ دشمن يہ سوچ رہا ہے کہ دباو سے ايراني قوم کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کردے گا يہ اس کي بھول ہے -  کيونکہ ايٹمي صلاحيت ايران کي اپني پيداکردہ صلاحيت  ہے- 
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اسي طرح جنوبي ايران ميں واقع جزيرہ سيري ميں جمعرات کي شام ايک ان جي ايل منصوبہ کي افتتاحي تقريب ميں ايران کے انساني وسائل اور  ايراني فکر کي بنياد پر ايران کي تعمير و ترقي کي ضرورت پر زورديا
- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ  اسلامي انقلاب کي کاميابي سے پہلے ايران کي تيل کي صنعت پر اغيار کا تسلط تھا مگر اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد اس صنعت کو اغيار کے چنگل سے پوري طرح نکال ليا گيا ہے
- واضح رہے  کہ جمعرات کو  صدرڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جزيرہ سيري ميں ان جي ال کے سب سے بڑے منصوبہ کا افتتاح کيا -

.......

/169