12 فروری 2013 - 20:30

بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ کی شاہی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر آج ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔مظاہرین نے ان مظاہروں کے  دوران اعلان کیا کہ بحرین میں ڈکٹیٹرشپ کی کوئي جگہ نہیں ہے۔مظاہرین نے یہ بھی اعلان بھی کیا کہ عوامی انقلاب کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے ان مظاہروں کا سلسلہ آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ان مظاہروں کے دوران بحرینی عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے بحرین میں استبدادی اور تسلط پسند نظام حکومت کے خاتمے اور اپنے جائز حقوق کی تکمیل کا مطالبہ کیا۔۔