10 فروری 2013 - 20:30

سوئس حکام نے پاکستانی حکومتِ کو مطلع کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے ہیں۔

ابنا: سوئس حکام نے پاکستانی حکومتِ کو مطلع کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اطلاع پاکستان کی وزارتِ قانون کو موصول ہونے والے ایک خط میں کہی گئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے سوئس حکام کی جانب سے بھجوائے گئے خط کی تصدیق کی ہے وزارت قانون کو ملنے والے خط میں سوئس حکام نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بطور صدر عالمی طور پر استثنیٰ حاصل ہے اس لیے جب تک وہ اس عہدے پر فائز ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔

.......

/169