8 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر کل ایرانی عوام جشن آزادی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے دشمنوں کی سازشوں اور مکرو فریب کو ناکام بنا دے گی۔

ابنا: مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ)  کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کے اثرات دن بدن پھیلتے جا رہے ھیں کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اسلامی بیداری کیوجہ سے ھیں۔ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کے اثرات کو علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے کہا کہ علاقے میں ایرانی عوام کی بیداری اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ جس کے اثرات کا مصر،لیبیا،بحرین اور یمن سمیت کئی دیگر ملکوں میں بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے،اور ایران کا اسلامی انقلاب دن بدن آگے کی سمت گامزن ہے۔بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ر)کی قیادت میں22بھمن 1357 ھجری شمسی کوایران میں اسلامی انقلاب کامیابی سے ھمکنار ہوا۔

.......

/169