6 فروری 2013 - 20:30

مصر میں ایرانی مفادات کے نگراں سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے دورہ مصر کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور صدر احمدی نژاد پر حملے کی خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

ابنا: مصر میں ایرانی مفادات کے نگراں سربراہ مجتبی امانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے دورہ مصر کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور صدر احمدی نژاد پر حملے کی خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امام حسین (ع) مسجد کے سامنے صدر احمدی نژاد پر حملے کی خبریں باکل جھوٹ پر مبنی ہیں وہاں پرہزاروں مصریوں نے ایرانی صدر کا والہانہ استقبال کیا انھوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگ خود بخود وہاں آئے تھے  اور انھوں نے حضرت زینب مسجد میں صدر احمدی نژاد کے ہمراہ نماز ادا کی۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا پروپیگنڈہ ایران اور مصر کے باہمی روابط کو مخدوش کرنے کے لئے ہے۔

.......

/169