ابنا: پاکستان کے سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں میں دفاعی تنصیبات پر 16 حملے ہوئے جبکہ آخری 2 بڑے حملے کامرہ اور پشاور ایئر بیس پر ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی دفاع کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے کہا کہ 200ء سے اب تک ملکی دفاعی تنصیبات پر 16 حملے کئے جاچکے ہیں اور آخری 2 بڑے حملے کامرہ اور پشاور ایئر بیس پر ہوئے۔ ارھوڑ نے کہا کہ کامرہ ایئر بیس حملے میں اواکس طیارہ ساب تباہ ہوا جبکہ تمام 10 حملہ آور ہلاک کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ایئر بیس اور ایئر پورٹ پر دہشتگردوں نے چاروں طرف سے حملہ کیااور یہ بات خوشی کی ہے کہ پشاور بیس کی تمام تنصیبات محفوظ رہیں۔ آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ حملوں کے پیش نظر پھر ملک بھر میں دفاعی حکمت عملی پر نظر ثانی کی گئی۔ ۔
5 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388543
پاکستان کے سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر ۱۶ مرتبہ حملہ ہو چکا ہے۔