5 فروری 2013 - 20:30

قاہرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے صدور نے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور مصر باہمی تعاون کو فروغ دیکر علاقہ کو دشمن کے گزند سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مصری صدر نے کہا کہ مصر کا انقلاب بھی ایرانی انقلاب سے مشابہ ہے۔

ابنا:  مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے صدور نے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور مصر باہمی تعاون کو فروغ دیکر علاقہ کو دشمن کے گزند سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مصری صدر نے کہا کہ مصر کا انقلاب بھی ایرانی انقلاب سے مشابہ ہے۔

احمدی نژاد نے اس ملاقات میں کہا کہ اگر ایران و مصر متحد ہوجائیں تو اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ، ایران ومصر کے اہداف مشترک ہیں اور دونوں ممالک کا عالمی سطح پر اہم نقش ہے مصر ناوابستہ تحریک میں ایک اہم رکن ہے جو اپنا مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

مصرکے صدر نے بھی اس ملاقات میں ایران کو ایک اہم اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ مصر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے محمد مرسی نے کہا کہ جب دشمن کا محاذ ہمارے سامنے متحد ہے تو ہمیں بھی آپس میں اتحاد و یکجہتی اور ایک متحد محاذ تشکیل دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مصری انقلاب بھی ایرانی انقلاب جیسا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مصر کےدورےپر ہیں۔