4 فروری 2013 - 20:30

عراق کے سفیر محمد مجید الشیخ نے کہا کہ ایران اور عراق کے اعلی حکام ہر میدان میں تعلقات کو فروغ دینے پر پرعزم ہیں۔

ابنا: تہران میں عراق کے سفیر محمد مجید الشیخ نے آج ایران اور عراق کے فروغ پذیر تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام مختلف اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں ایران عراق تعلقات کے سلسلے میں کوئي مسئلہ درپیش نہیں ہے کہا کہ تہران میں عراقی سفارت خانے نے دونوں ملکوں کے مابین مختلف میدانوں میں تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی نئي راہیں تلاش کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ عراق کے سفیر نے عراقی کرستان اور عراق کے شمال مغربی علاقے کے حالات کے بارے میں کہا کہ عراق کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہوئے ہیں لیکن اب بھی ملک میں کچھ غیرملکی مداخلتیں جاری ہیں۔