4 فروری 2013 - 20:30

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی بنیادی تنصیبات بالخصوص ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر دشمن کے حملوں سے محفوظ ہیں۔

ابنا: خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر شاہرخ شہرام نے العالم سے گفتگو میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانے پر مبنی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ملک کی بنیادی تنصیبات بالخصوص ایٹمی مراکز کی حفاظت،  خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کی اہم ذمہ داری ہے  اور ان مراکز کے دفاع کےلئے مخصوص اقدامات کئے گئے ہیں۔بریگیڈیئر شاہرخ شہرام نے 8سالہ جنگ اور مقدس دفاع کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت کی تقویت میں بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 30سالہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ، اپنی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں مکمل طور پر کامیاب ہوا ہے ۔