ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام اسلامی محاذ میں اسرائيل اور سامراجی طاقتوں کےمقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے اورلبنان و غزہ میں اسرائیل پر اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردار ہے۔جلیلی نے شام پر اسرائيل کے حالیہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت کے ہاتھوں لبنان کی 33 روزہ جنگ ، غزہ کی 22 روزہ اور 8 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست و ناکامی پوری دنیا پر آشکار ہوچکی ہےاور اسرائيل اپنی اس ناکامی سے نکلنے کے لئے اسلامی ممالک کو آپس میں لڑانےکی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردارہے اور امریکہ اور اسرائیل شام میں بحران پیدا کرکے شام سے اپنی شکست کا انتقام لے رہے ہیں ۔جلیلی نے کہا کہ آج اسلامی مقاومت کے اردگرد ایک عظیم اسلامی اتحاد قائم ہوچکا ہےاور اسرائیل اور اس کے اتحادی اس اتحاد کو توڑنےکی تلاش و کوشش میں ہیں۔جلیلی نے کہا کہ ہم نے عالم اسلام پر ہمیشہ سے زور دیا ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں اوران کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہیں اوراسلام دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں ۔جلیلی نے کہا کہ عالم اسلام شام پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اسرائیل کو بھی اپنے حملے پر پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔جلیلی نےکہا کہ آج اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے لئے بہت بڑا امتحان ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اسلام اورمسلمانوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں جلیلی نے کہا کہ اسلامی بیداری کی برکت سے عالم اسلام آج اسلامی مقاومت کے محور پر متحد ہوچکا ہے۔ اور اسلامی ممالک کے حکام کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ چھوڑ کر اسلامی مقاومت کے اتحاد میں شامل ہوجائیں۔
3 فروری 2013 - 20:30
News ID: 387807
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائيل کےخلاف اسلامی محاذ میں شام فرنٹ لائن پر ہے اور اسرائیل پر اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردار رہا ہے۔