3 فروری 2013 - 20:30

شامی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے کا کہنا ہے: شام ميں کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح یقینی ہے اور یہ فتح اکیسویں صدی کی سب سے بڑي فتح ہوگی۔

ابنا: شامی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے احمد شلاش نے النشرہ کے ساتھ گفتگو میں شام میں امریکہ، سعودی عرب، ترکی، اسرائیل اور قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوجیوں کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شام ميں کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح یقینی ہے اور یہ فتح اکیسویں صدی کی سب سے بڑي فتح ہوگی۔
شامی نمائندے نے کہا کہ شامی فوج کو دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے کا کافی تجربہ ہوچکاہے اور اسرائیل کا شام پر حالیہ حملہ بھی دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کا مظہر ہے اور شامی فوج عنقریب اسرائیل کو بھی دندان شکن جواب دے کر مایوس کردےگی۔