2 فروری 2013 - 20:30

۱۴ فروری تحریک بحرین کی سالگرہ، ’’صدائے انقلاب‘‘ پر بحرین میں دن بدن تظاہرات میں اضافہ، آج عصر کو بحرین کے مختلف علاقوں میں ’’ الوفاق تنظیم‘‘ کی طرف سے تظاہرات کی کال۔

ابنا۔ بحرین کے لوگ ۱۴ فروری کو تحریک بحرین کی دوسری سالگرہ کے موقع پر حماسہ آور مظاہرے برپا کرنے کے لیے پہلے سے ہی تیاریاں کر رہے ہیں۔آل خلفیہ کے خلاف ’’صدائے انقلاب‘‘ پر ان کے صلح آمیز مظاہرے دن بدن زور پکڑ رہے ہیں۔ منقطہ البلاد القدیم میں جمعہ کے روز ہونے والے تظاہرات میں مظاہرین نے آل خلیفہ کے سقوط اور جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا۔الوفاق تنظیم نے اعلان کیا کہ آج اتوار کو عصر کے وقت ہونے والے حماسہ آور مظاہرے ۱۴ فروری تحریک بحرین کی سالگرہ کا مقدمہ ہوں گے۔واضح رہے کہ آل خلیفہ مظاہرین کو سڑکوں پر نکلنےسے روکنے اور انہیں پراکندہ کرنے کے لیے پہلے سے فوجی انتظامات قوی کر رہی ہے گزشتہ روز کئی جگہوں پر آل خلیفہ کے اہلکاروں نے آنسو گیس اور گولی کا استعمال کر کے لوگوں کو باہر نکلنے سے ڈرانے کی کوششیں کیں۔الدیر کے علاقہ میں فوجیوں نے پبلک کواٹروں پر آنسو گیس چھوڑے اور گھروں سے باہر نکلنے والوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنے کی کوشش کی۔