اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پولیس نے بتایا: عراق کے علاقہ کرکوک میں ’’ محاکم‘‘نامی ایک بازار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم کے ذریعہ دھماکہ کے نتیجہ میں کم سے کم ۳۳ افراد ہلاک اور ۷۰ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بعض زخمیوں کی حالت وخیم بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بعض کی حالت بہت درد ناک ہے اور ان کا جانبر ہونا مشکل ہے۔







