2 فروری 2013 - 20:30

عرا ق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکے اور مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

ابنا: عرا ق کے شمالی شہر کرکوک  میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکے اور مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔ پولیس جنرل کے مطابق کرکوک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکہ کیا گیااور اُس کے بعدمسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی ، جس سے 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔سکیورٹی اہلکار کے مطابق شدت پسند کمپاوٴنڈ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ، لیکن ان کی کارروائی کو ناکام بنادیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس تھے ۔

.......

/169