2 فروری 2013 - 20:30

لیاری ٹاؤن کے علاقے میں امریکی و سعودی پیرول پر کاربند کالعد م سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں نے ۳۰ سالہ سرور حسین ولد صابر حسین کو شہید کر دیا ۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ آگرہ تاج میں اس وقت پیش آیا جب سرور حسین اپنی کار میں سوار جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے مسلّح دہشتگردوں نے ان کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔
سرور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہید سرور حسین کی میّت کو فوراً قانونی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 20گھنٹوں کے دوران شہر کر اچی میں یہ تیسری شیعہ شہادت ہے ۔جبکہ حکومتی ادارے بے حسی کی چادر تانے سو رہے ہیں ۔
.......

/169