ابنا: ہڑتال کي کال جمعيت علمائے اسلام فضل الرحمن اور بلوچستان نيشنل عوامي پارٹي نے دي تھي - پہيہ جام ہڑتال کا اثر صوبائي صدر مقام کوئٹہ سميت صوبے کے کئي شہروں ميں ديکھنے ميں آيا اور جمعيت علمائے اسلام کے کارکن کوئٹہ ميں لوگوں کو باہر آنے سے روکتے ہوئے ديکھے گئے-
اس موقع پر بلوچستان کے مختلف شہروں ميں ٹريفک کا نظام معطل رہا ہے –
جمعے کو پہيہ جام ہڑتال کے موقع پر کوئٹہ ميں سيکورٹي کي تدابير سخت کردي گئي تھيں - جنوري کے دوسرے ہفتے ميں کوئٹہ ميں اسيّ شيعہ مسلمانوں کو دہشت گردانہ بم دھماکوں ميں شہيد کرديئے جانے کے واقعے کے بعد لوگوں نے حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کيا تھا جس کے جواب ميں وفاقي حکومت نے صوبائي حکومت کو برطرف کرکے وہاں گورنر راج نافذ کرديا تھا –
پاکستان کي بہت سي ديگر جماعتوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان ميں گورنر راج کي مخالفت سے دہشت گردوں کي حوصلہ افزائي ہوگي اور جو لوگ گورنر راج کي مخالفت کررہے ہيں وہ پس پردہ دہشت گردوں کي حمايت کررہے ہيں.
.......
/169