30 جنوری 2013 - 20:30

عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلام دشمن اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں دنیائے اسلام کے اتحاد ویکجہتی پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلام آباد میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید توسیع کی توقع رکھتا ہے تا کہ اس طرح اسلامی امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوجائے کیونکہ اسلامی ممالک کی طاقت انکے درمیان اتحاد سے منحصر ہے۔
عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور سینیٹ کے اسپیکر سید نیّرحسین بخاری سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید توسیع کے بارے میں تبادلۂ خیال ہوا۔
عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کل بدھ کو اسلام آباد پہونچے۔

.......

/169