ابنا: مشہور برطانوی صحافی پیٹرک سیل نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے اور سیاسی بحران حل کرنے میں شام کی حکومت کامیاب ہورہی ہے اور شام کے صدربشار اسد نے امریکہ کی منظم سازشوں کوناکام بنادیا ہے۔ پیٹریک سیل نے کہا ہے کہ شام کے مخالفین اب بشار اسد کے زیر تسلط ہیں اور شام کے شہریوں کی استقامت نے سازش کرنے والوں بالخصوص امریکی صدر کو پسپائي پر مجبور کردیا ہے کیونکہ اب امریکہ شام کے حکام سے مذاکرات کرنے کی بات کررہا ہے۔ ادھر نیویارک ٹائمز نے شام کی حکومت اور ملت کے درمیاں شگاف ڈالنے میں مغربی ملکوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ صدر بشار اسد کاخطاب ، جس میں انہوں نے نہایت پرسکوں لہجے میں قومی مذاکرات اور جمہوری انتخابات منعقد کرانے کی بات کی تھی شام میں نئے ماحول کا سبب بنا ہے جو روشن مستبقل کی علامت ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطرکی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110