28 جنوری 2013 - 20:30

حوزات علمیہ کے طلاب اور علماء کرام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر رہبر کبیر انقلاب اسلامی و بانی اسلامی جمہوریہ، حضرت امام خمینی قُدِّسَ سِرُّہ کے حرم مطہر پر حاضری دے کر ان کے بتائے ہوئے راستے پر ثابت قدم رہنے کا عہد کیا۔

ابنا: دینی طلباء اور علماء نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر فاتحہ پڑھ کر رہبر انقلاب اور اسلامی اور اسلامی جمہوری نظام کے بانی نیز شہدائے دفاع مقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
طلباء اور علماء نے اس تقریب کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہے کہ 1979 میں حضرت امام خمینی قُدِّسَ سِرُّہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، عصر حاضر میں عالم اسلام کا سب سے زیادہ کامیاب واقعہ تھا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب نے ولایت فقیہ کے زیر سایہ اسلامی حکومت کا راستہ ہموار کرکے ڈکٹیٹر اور ظالم حکمران اور اس سے وابستہ حکومت کو اکھاڑ پھینکا اور اہل عالم کو حیرت میں ڈال دیا۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اسلامی حکومت حضرت امام مھدی علیہ السلام کی حکومت عدل کی تمہید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110