اہل بیت (ع) عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین اختری نے تہران میں منعقدہ وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اس کونسل کی جانب سے اسلامی اتحاد کے منشور وضع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ۖ اور اہل بیت (ع) کی جانب سے تاکید کی گئی اسلامی اخوّت و اتحاد اور بھائی چارے کو محقق کرنے کےلئے عملی طور پر مناسب موقعہ فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے اسلامی امۃ کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مسلم علماء اسلامی اتحاد سے بالاتر ہوکر پیغمبراسلام ۖ اور اہل بیت (ع) کی جانب سے تاکید کی گئی اسلامی اخوّت کو عملی بنائیں تو دنیائے اسلام میں موجود بیشتر مسائل ومشکلات کا حل ہوگا۔
.......
/169