ابنا: روسی وزیراعظم نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان قومی مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر علاقائی طاقتوں کو بشار اسد پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔
روسی وزير اعظم نے کہا کہ میں پھر تکرار کرتا ہوں کہ شام میں سیاسی اصلاحات کاحق شامی عوام کو ہے نہ امریکہ کو ، نہ روس کو، اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ،یورپی یونین اور عرب ممالک کو چاہیےکہ وہ مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لائیں نہ کہ انھیں تشدد بھڑکانے کے لئے ہتھیار اور اسلحہ فراہم کریں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام کی مشکلات اور شام کی تباہی میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک برابر کے شریک ہیں۔
.......
/169