23 جنوری 2013 - 20:30

صہیوني فوجيوں نے غرب اردن کے الخليل شہر کے شمال ميں واقع العروب کيمپ کے نزديک فائرنگ کردي جس سے ايک اکيس سالہ فلسطيني لڑکي شديد طور پر زخمي ہوئي اور الخليل کے ايک اسپتال ميں شہيد ہو گئي-صہیوني فوجيوں کي اس فائرنگ ميں ايک اور لڑکي اور دو فلسطيني نوجوان زخمي ہو گئے-

ابنا: عيني شاہدين اور اسپتالي ذرا‏ئع  کے مطابق اس فلسطيني لڑکي کے شھيد ہوتے ہي العروب کيمپ کے باہر فلسطينيوں اور صہیوني فوجيوں کے  درميان  جھڑپ ہوئي-
اس جھڑپ کے بعد صہیوني فوجيوں نے صوتي بم اور آنسو گيس کے گولے پھينکے  اور فا‏ئرنگ کي-
اس جھڑپ ميں کئي فلسطيني  زخمي ہوگئے - فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير صحت نے بتايا ہے  کہ دو ہزار بارہ ميں صہیوني فوجيوں کے ہاتھوں دو سو اٹھتر فلسطيني شہيد اور دو ہزار ايک سو اٹھاون  زخمي ہوئے-

.......

/169