ابنا: مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آج قم میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن اراکی کے ساتھہ ملاقات میں کہا کہ آج کے دور میں تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے اور سب کو ملکر عالم اسلام میں ترقی وپیشرفت کے لئے اتحاد و وحدت پیدا کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چائیے ۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ شیعہ و سنّی صدیوں سے آرام و سکون اور ایک دوسرے کے ساتھہ مل جل کر زندگی بسر کررہے ہیں اور آیندہ بھی کرتے رہینگے ۔
.......
/169