23 جنوری 2013 - 20:30

قاہرہ میں سفارتی ذرائع کے مطابق مصر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پرکاربند رہنے کے بارے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کو ضمانت دینے کی امریکی درخواست مسترد کردی ہے۔

ابنا: سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ نے مصر سے درخواست کی تھی کہ وہ اسرائيل کےساتھ امن معاہدے کیمپ ڈیوڈ پر کاربند رہنے کی ضمانت دے لیکن قاہرہ نے امریکہ کی یہ درخواست مسترد کردی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ نے امریکی کانگریس کے حالیہ دورہ قاہرہ میں اس فیصلے سےامریکہ کو آگاہ کیا ہے۔ مصر نے کہا ہےکہ اس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کا پابند ہے لھذا کمپ ڈیوڈ معاہدے کے بارے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کا باربار کا اصرار غیر دانشمندانہ اور ناقابل قبول ہے۔ مصر کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ اور صہیونی ریاست مصر پر اپنے مذموم منصوبے مسلط کرنے کے لئے اس طرح سے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن قاہرہ نے اسکی مخالفت کی ہے اور امریکی درخواست مسترد کردی ہے۔.......

/169