ابنا: مصری پارلیمان کے سربراہ نے کہا: مصر کے عوام ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں اور ان کا ملک، ایران کی مانند صحیح اصول کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے اور یہ مسئلہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے۔ مصری پارلیمان کے سربراہ احمد فہمی نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے حق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایران اور اسرائیل کے سلسلے میں دوہرے معیار کا رویّہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے علاقے میں وقوع پذیر ہونے والے انقلابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ہی ان تمام انقلابات کی بنیاد بنا ہے۔ اس ملاقات میں ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی مصر کو علاقے کا ایک اہم ملک قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس ملک میں انجام پانے والی سیاسی اصلاحات مصری عوام کیلئے خیروبرکات کا سرچشمہ بنیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
20 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 383736
سوڈان میں اسلامی پارلیمانی یونین کے آٹھویں اجلاس کے پہلے روز مصری پارلیمان کے سربراہ احمد فہمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں ایران اور مصر کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔