19 جنوری 2013 - 20:30

۲۱مئی ۲۰۱۳ کو سعودی عرب كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے "عصر حاضر كااسلامی ہنر" کے عنوان سے بين الاقوامی نمائش منعقد كی جائے گی ۔

ابنا: یہ نمائش "مدينہ ؛ ۲۰۱۳ میں دنيائے اسلام كا ثقافتی مرکز" منصوبے كی سرگرميوں كے تحت منعقد كی جارہی ہے جس میں "عصر حاضر كا اسلامی ہنر " كے موضوع پر خصوصی مقابلے كا اہتمام كيا جا ئے گا۔

واضح رہے كہ یہ نمائش "وحدت اور تنوع ؛ طرز نو اور پابندی " كے شعار سے منعقد كی جائے گی جبكہ وزارت ثقافت نے عرب اور اسلامی ممالك كے ہنرمندوں كو اس نمائش كے خصوصی مقابلے میں شركت كی دعوت دی ہے ۔ ....... /169