ابنا: قم کی رفعت مسجد میں کل رات حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حوزۂ علمیۂ قم کے استاد اور بزرگ عالم دین حجتالاسلام والمسلمین مرتضی صالحی خوانساری نے بعض بیرونی ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آپسی اختلافات سے اسلامی ممالک کو ناقابل جبران نقصانات عائد ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل حوزۂ علمیۂ قم کے اساتذہ نے بھی اپنے ایک بیان میں پاکستان میں شیعہ نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس طرح کا المناک سانحہ اور دہشتگردوں کا بڑا جرم جو پاکستانی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا ناقابل فراموش ہے۔
دس جنوری 2013 کو کوئٹہ میں دہشتگردی کی وارداتوں میں 86 شیعہ مسلمان سمیت 110 افراد شہید ہوئے ۔.......
/169