19 جنوری 2013 - 20:30

جمعہ کو منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روس نے شام کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کو بھجوائے جانے کے خلاف رائے دی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے کہا کہ "ہمارا خیال ہے کہ ایسا قدم اٹھانا قبل از وقت ہے کیونکہ آج شام میں سیاسی عمل شروع کیا جانا اولین اہمیت کا حامل مقصد ہے"۔ یوں روس نے شام کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کو بھجوائے جانے کے بارے میں منفی رویے کا اعادہ کیا ہے۔ روس کا موقف ہے کہ شام کے حالات میں تبدیلی لائے جانے کا امکان ابھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ شام کا معاملہ عالمی عدالت کو بھجوائے جانے کی تجویز سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین میں سے پانچ نے پیش کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110