18 جنوری 2013 - 20:30

عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا یہ معنی نہیں کہ اپنی سرنوشت کے تعین میں، شامی عوام کے حقوق پر کوئی توجہ نہ دی جائے۔

ابنا: جناب ولایتی نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ شام کے حالات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی توجہ کی اصل وجہ یہ ہے کہ علاقے میں صہیونی ریاست کے خلاف ہورہی مزاحمت متاثر نہ ہو۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے مزید کہا کہ بشار اسد اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈ لائن ہے اور تہران ،ان کی حمایت جاری رکھے گا لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ اپنی سرنوشت کے تعین میں شامی عوام کے حقوق پر توجہ نہ دی جائے۔
جناب ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور حماس کے درمیان شام کے موضوع پر اختلافات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ فریقین کے مابین بعض مسائل پر اختلافات موجود ہوں اور یہ معمولی سی بات ہے لیکن حماس اور اسلامی جہاد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی اصل وجہ ، صہیونی ریاست کے مدّمقابل انکی مزاحمت ہے.

.......

/169