17 جنوری 2013 - 20:30

نیپال کے وزیر اعظم بابو رام بھٹارائے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ گير سیاسی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں فروغ لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ابنا: نیپال کے وزیر اعظم نے آج کاٹھمنڈو میں ایشیا پیسیفک ملکوں کی پارلیمانوں کے اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے محمد رضا تابش سے ملاقات میں کہاکہ ایران اور نیپال کے درمیاں مختلف شعبوں میں منجملہ تیل، گيس اور زراعت میں اچھا تعاون جاری ہے۔ بابورام بھٹارائے نے نیپال میں کوہ پیمائي، سیاحت اور فارسی زبان کی تعلیم کےلئے دفاتر کے کھولے جانے نیز نیپالی طلباء کو ایران بھیجنے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ اس ملاقات میں محمد رضا تابش نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نیپال کےساتھ صنعت سیاحت، زراعت، تیل اور گيس اور ہائيڈرو پاور ہاوس بنانے نیز مشترکہ طور پر ریفائنریاں بنانے کے لئے سرمایہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایران نیپال کو تیل فروخت کرنا چاہتا ہے۔ نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں ایشیا پیسیفک ملکوں کی پارلیمانوں کا چار روزہ اجلاس ہوا ہے۔......./169