ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ان مصنوعات کی رونمائي کی اور ان سے کام لینا شروع کر دیا گيا ہے۔ ان مصنوعات میں ھواران بائیو ری ایکٹر بھی شامل ہے جو فضا میں جراثیم کی موجودگي کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان مصنوعات میں جنین میں کروموسوم کے بگڑے ہوئے عددی توازن بتانے والی کٹ بھی شامل ہے۔ ھواران بائیو ری ایکٹر بائیو ٹیکنالوجی سسٹموں میں استعمال ہوتا ہے۔ جنین میں کروموسوم کا بگڑا ہوا عددی توازن بتانے والی کٹ سے چوبیس گھنٹوں میں اس خلل کا پتہ چلا کر جنین کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس دانوں نے دفاعی صنعتوں کے علاوہ سول شعبوں میں بھی بے پناہ ترقی کی ہے جن میں اسٹم سیلز ٹیکنالوجی، نانو ٹیکنالوجی، جوہری ٹیکنالوجی اور لیزر آپٹکس نمونے کےطور پر ذکر کئے جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔/110بشکریہ از ریڈیو تہران
17 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382611
ایران کے سائنس دانوں نے بائیو ٹیکنالوجی کی آٹھ نئي مصنوعات بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جنہیں اب استعمال بھی کیا جانے لگا ہے۔