ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر سوار دھشتگردوں نے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے منظر امام اور ایک گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی محافظوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے نام ساجد،عمران اور مراد بتائے جاتے ہیں۔منظر امام شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی شہادت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔منظر امام کی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی اور انہوں نے سخت احتجاج کیا۔اس واقعے کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں ہنگامے شروع ہو گئے اور کاروباری مراکز بند ہو گئے۔اس وقت کراچی میں حالات کشیدہ ہیں اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔/110
متعلقہ لنک: