17 جنوری 2013 - 20:30

فلسطین کے انسانی حقوق مرکز "المیزان" نے اعلان کیا ہے کہ 2006 سے لے کر آج تک غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرنگوں میں 232 فلسطینی باشندے مختلف قسم کے حادثات کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق المیزان انسانی حقوق مرکز ـ جو اقوام متحدہ کے معاشی اور سماجی کونسل کے مشاورتی مراکز میں شمار ہوتا ہے ـ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چند ہی دنوں میں کئی مقامات پر ان سرنگ بیٹھ جانے کی وجہ سے تین مزدور شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔اس بیان میں المیزان انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ 232 میں سے 9 بچوں سمیت 20 افراد سرنگوں پر صہیونی ریاست کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں اور 597 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی موسلادھاری بارشوں کی وجہ سے کئی سرنگوں میں پانی بھر گیا جبکہ سرنگوں میں موجود مزدورں کی جان بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر کا انتظام نہ تھا۔ اس بیان میں حماس کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اب جبکہ ان سرنگوں میں انسانی جانوں کا ضیاء بڑھ گیا ہے اور غزہ کی معیشت کو سنبھالا دینے اور غزہ کے عوام کی ضروریات پوری کرنے میں ان کا کردار کم ہوچکا ہے، ان سرنگوں کی تعمیر کے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ جب سے (2007) میں فلسطین میں حماس کی حکومت قائم ہوئی ہے اور صہیونی ریاست کی صرف سے غزہ کی غیر انسانی ناکہ بندی کا آغاز ہوچکا ہے، مصر سے مکانات تعمیر کرنے کا ساز و سامان، فوجی سازوسامان، ایندھن، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی منتقلی کے لئے سینکڑوں سرنگیں مصر اور غزہ کی سرحد پر تعمیر کی گئی ہیں اور سینکڑوں افراد ان سرنگوں میں سرگرم عمل ہیں۔

مصر کے سابق ڈکٹیٹر نے اپنے زمانے میں غزہ کا محاصرہ مکمل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے میں کوئی کسر روا نہيں رکھتا تھا لیکن جب سے مصر کا انقلاب کامیاب ہوا ہے اور انقلاب کے نتیجے میں اخوان المسلمین کے محمد مرسی غزہ کے عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کی مخالفت کا نعرہ لگا کر صدر منتخت ہوئے ہیں انھوں نے کئی بار غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا وعدہ دیا ہے جس پر وہ عمل کرتے نظر نہيں آرہے ہیں اور تو اور حالیہ آٹھ روزہ جنگ میں اخوان المسلمین کے اس نمائندے نے غزہ کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرکے فلسطینیوں نیز مصریوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ .............

/110