ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے اس دہشتگردانہ واردات میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس طرح کے غیرانسانی اقدامات ، شامی عوام کے قوی ارادوں کے مقابلے میں دہشتگرد گروہوں کی کمزوری اور ناکامی کی علامت ہے۔ انہوں نے بحران شام کے حل کےلئے سیاسی طریقۂ کار اپنانے پر مبنی، اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے دنیا کے تمام سائنسی اور آکاڈمیک حلقوں سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں اور سائنسی و فکری مراکز کی قداست کے تحفظ کی خاطر، اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کی شدید مذمت کریں۔ شام کا دوسرا بڑا شہر، حلب کی یونیورسٹی میں کل منگل کو ہونیوالے دو بم دھماکوں میں کم از کم 82 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
.......
/169