ابنا: صدر مملکت نے قاچاریہ دور کے ایران کے چانسلر مرزا تقی خان امیر کبیرسے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں اور رخنہ اندازیوں کے باوجود ایران کی ترقی و پیشرفت بدستور جاری رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ قوم کی جانب سے ایران کی آزادی اور اسے خودکفیل بنانے کی کوشش، امیر کبیر کے اہداف میں سے ہے اور ایرانی قوم کے دشمن اس وقت زوال جبکہ ایرانی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اس وقت ایرانی قوم ملک کے ہر میدان اور ہر شعبہ میں سرگرم عمل ہے اور اب ایران میں قاچاریہ زمانے کا ظلم و جور کا دور کبھی نہیں آسکتا ۔
.......
/169