ابنا: انٹليجنس کے وزير حيدر مصلحي نے بدھ کو کابينہ کے اجلاس کے بعد صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ايٹمي سائنسدانوں کے قاتلوں کي گرفتار ي ايک بہت ہي منظم منصوبے اور ہوشياري کے ساتھ عمل ميں آئي ہے- انہوں نے کہا انٹليجنس کے ادارے کو حاصل ہونے والي ان کاميابيوں کي تفصيلات سےجلد ہي عوام کو آگاہ کرديا جائے گا -واضح رہے کہ ايران کے ممتاز ايٹمي سائنسدان مصطفي احمدي روشن اور ان کے ڈرائيور رضا قشقائي کو گيارہ جنوري دوہزار بارہ کو صيہوني حکومت اور امريکا کے ايجنٹوں نے تہران ميں شہيد کرديا تھا -صہیوني ریاست اور امريکا کے دہشتگردوں نے اس سے پہلے مسعود علي محمدي ، مجيد شہرياري اور داريوش رضائي نژاد جيسے ايٹمي سائنسدانوں کو شہيد کيا تھا-
.......
/169