ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیری امام بارگاہ گولی مار کے رہائشی عمران عباس ولد جعفر کو آج صبح سولجر بازار جماعت خانہ کے قریب نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے عمران عباس کو اس وقت نشانہ بنایا جن شہید اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر آرہے تھے، دہشتگردوں نے عمران عباس کو 3 گولیاں سر پر ماری جس کی وجہ سے آپ کی موقعے پر ہی شہادت ہوگئی۔ شہید ہونے والے عمران عباس کو سول اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید کا جسد خاکی رضویہ امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے مرتضی علوانی اور علی رضا شہید ہوگئے تھے، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومت اور سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
.......
/169