6 جنوری 2013 - 20:30

راسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران شام میں بحران کے پرامن خاتمے کےلئے بشار اسد کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔

ابنا: وزیرخارجہ جناب علی اکبر صالحی نے شام کے صدر بشار اسد کے منصوبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس منصوبے میں دہشتگردی، تشدد اور شام کے معاملات میں بیرونی مداخلت کے خاتمے نیز تمام سیاسی گروپوں کی شمولیت سے شام کے مستقبل کےلئے نئی پالیسی کے تعین اور پھر نئے بنیادی آیین کی تیاری ،پارلیمانی انتخابات کے انعقاد  اور بلآخر نئی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی گئی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بشار اسد کے منصوبے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اقوام متحدہ کے منشور کی اغراض ومقاصد کا لحاظ کیا گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے 6 نکاتی منصوبہ سمیت ان تمام علاقائی اور بین الاقوامی منصوبوں کے مشترکہ نکات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے  جو ابتک بحران کے سیاسی حل کےلئے پیش کئے گئے ہیں۔  جناب علی اکبر صالحی نے شام کے حکومت مخالف تمام گروہوں اور اس معاملے کے تمام علاقائی و عالمی فریقین کو دعوت دی کہ شام میں امن واستحکام کی برقراری اور خطے میں بحران کی مزید توسیع کی روک تھام کی خاطر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

.......

/169