6 جنوری 2013 - 20:30

افغانستان کے صوبہ قندھار میں قبائلی عمائدین کے اجلاس کے دوران 2 خود کش حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: رائٹرز کی اطلاع کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں قبائلی عمائدین کے اجلاس کے دوران 2 خود کش حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسپن بولدک کی کونسل بلڈنگ میں قبائلی عمائدین کا ہفتہ وار اجلاس جاری تھا کہ 2 خود کش حملہ آور اجلاس کے دوران عمارت میں گھسے اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110