ابنا: پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان صوبے کے ضلع بولان میں کل رات نامعلوم دہشتگردوں نے ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق مسافر ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی جسے قریبی پہاڑیوں سے آنے والے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ حملے میں ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.....
/169