4 جنوری 2013 - 20:30

تہران کے خطيب جمعہ نے کہا کہ ايران کے عوام پر مغرب کا دباؤ اور دھمکياں انہيں ترقي و پيشرفت کے راستے اور سلامي انقلاب کي امنگوں کوپايہ تکميل تک پہنچانے سے نہيں روک سکيں گي۔

ابنا: تہران کےخطيب جمعہ آيت اللہ محمد علي موحدي کرماني نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں اسلامي جمہوري نظام اور اسلامي انقلاب کي امنگوں سے ايران کےعوام کي وفاداري کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ عالمي سامراج کو يہ جان لينا چاہئے کہ ايران کے عوام قائدانقلاب اسلامي کي رہنمائيوں کے زيرسايہ دشمنوں کي سازشوں اور دباؤ کے مقابلے ميں ہرگز  پسپائي اختيار نہيں کريں گے۔
تہران کےخطيب جمعہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران اور اسلام کے دشمنوں کے مقابلے ميں ہميشہ کي طرح آئندہ بھي کاميابي ايراني عوام کي ہي ہوگي کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران دشمنوں کے ہر طرح کے دباؤ اور دھمکيوں پر پوري سرافرازي کے ساتھ غلبہ حاصل کرے گا اور منہ زور طاقتوں کے سامنے کبھي بھي نہيں جھکے گا ۔
آيت اللہ موحدي کرماني نے کہا کہ آج دنيا کے مختلف ملکوں کے عوام اسلامي جمہوري نظام اور اسلامي انقلاب کو ہي اپنا آئيڈيل بنائے ہوئے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ايران کے اسلامي انقلاب نے امام حسين عليہ السلام کي تحريک سے سبق ليا ہے کيونکہ امام عاليمقام کي تحريک انسانيت کے لئے چراغ ہدايت ہے جس کے ذريعے انسان سعادت و کاميابي حاص کرسکتا ہے۔
تہران کے خطيب جمعہ نے اسلامي بيداري کو علاقے کے ملکوں ميں ايک بڑي تبديلي قرارديا اور اس اميد کا اظہار کيا کہ يہ بيداري مغربي ملکوں کے لئے بھي مثال ثابت ہوگي ۔ تہران کے خطيب جمعہ نے علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودي عرب کي طرف سے امريکا کي پاليسيوں کي مکمل پيروي کئے جانے پر تنقيد کرتے ہوئے کہاکہ جو بھي ملک امريکا کي تسلط پسندانہ پاليسيوں کي پيروي کرے گا وہ امريکا کے جرائم ميں برابر کا شريک  ہوگا - تہران کے خطيب جمعہ نے شام کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں دہشت گرد گروہ ايک ايسے وقت جمہوريت اور ڈيموکريسي کا دعوي کررہے ہيں جب وہ لوگوں کے گھروں سے لوٹے گئے مال و دولت کي تقسيم پر آپس ميں ہي لڑ رہے ہيں۔  

.......

/169