3 جنوری 2013 - 20:30

امریکی وزارت دفاع نے ایران کی انٹلیجنس کو دنیا کی مضبوط ترین اطلاعاتی مشینریوں میں سے قرار دیا ہے۔

ابنا: عصر نیوز ایجنسی کے مطابق پنٹاگون کی دسمبر 2012 میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ایران کی انٹیلیجنس مشینری تیس ہزار اہلکاروں کے ساتھ دنیا کی طاقتور ترین انٹیلیجنس مشینریوں کی فہرست میں شامل ہے جو مشرق وسطی اور یورپ سے بر اعظم امریکہ تک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ چونسٹھ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کی بنیاد پر ایران کی وزارت انٹیلیجنس ہر اس جگہ میدان عمل میں اترتی ہے جہاں اسلامی جمہوریۂ ایران کے مفادات کا تقاضا ہوتا ہے۔  ایران کے وزیر انٹیلیجنس حیدر مصلحی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ایران کی انٹیلیجنس مشینریاں انقلاب دشمن عناصر کی طرف سے ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہر نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔/110