اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العالم کے نامہ نگار نے آج منگل (یکم جنوری 2013) کو رپورٹ دی ہے کہ امریکہ، یورپ، ترکی، آل سعود، قطر اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے کل شام سے آج تک 24 گھنٹوں میں 150 مارٹر گولے زینبیہ کے علاقے پر فائر کئے ہیں جن کا نشانہ حرم سیدہ ثانی زہراء حضرت زینب بنت امیرالمؤمنین علیہا السلام ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی دہشت گردوں نے سیدہ کے حرم کو نشانہ بنایا تھا جس میں گولہ حرم کے ایک دروازے کو لگا تھا اور چار زائرین شہید ہوگئے تھے۔ لنک: حضرت بی بی زینب (س) کے روضۂ مبارک پر حملہ،4 افراد شہیدمسلح دہشت گرد امریکہ، مغربی ممالک، ترکی اور عرب ملکوں سمیت اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں اور مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ یہ دشمنان اہل بیت (ع) مسلمانوں کی مزاحمتی قوت توڑنے کے لئے آل رسول (ص) کو بھی نشانہ بنائے ہوئے ہیں چنانچہ وہ رسول اللہ (ص) اور دین اسلام کے بھی دشمن ہیں اور سیدہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر پر ان کے مسلسل حملوں سے ان کی اہل بیت (ع) دشمنی کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110