ابنا: اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں آٹھ افراد مارے گئے۔تین افراد شہر کے اورنگی ٹاؤن، کورنگی، پنجاب چورنگی علاقوں میں فائرنگ میں مارے گئے ہیں اور بزرٹالائن میں دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص مارا گيا جبکہ ایوب گوٹھ میں ایک رکشے پر ہونے والی فائرنگ میں تین خواتین سمیت چار افراد مارے گئےدریں اثنا کراچی میں شام پانچ بجے سے تین جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئي ہے۔سندھ کے محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔شہر میں تین دن کے لئے لائسنس یافتہ ہتھیار لے کر چلنے پر بھی پابندی رہے گي۔
.......
/169